فلمی اداکارہ سونم کپور کے 7 ملین پرستار

ممبئی ۔ 29 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ سونم کپور کے مداحوں کی تعداد مائیکرو بلاگ سائٹ ٹوئیٹر پر 7 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔ جس پر 30 سالہ خوبصورت اداکارہ نے کہا کہ وہ اس سنگ میل پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے جشن منائے گی ۔ سونم نے اپنے ٹوئیٹر پر بتایا کہ اوہو 7 ملین پرستار اب تو ان سے چیٹنگ کرنی ہوگی ۔ فلمی اداکارہ کو آخری مرتبہ پردہ سمین پر فلم ڈولی کی ڈولی میں دیکھا گیا ہے اب وہ ، سورج برجاٹیہ کی فلم پریم رتن دھن پائیو ، میں سلمان خاں کی ہیروئین ہیں جو کہ 12 نومبر کو ریلیز ہوگی ۔