فلموں میں رول دینے کا جھانسہ دو افراد گرفتار

حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) فلموں میں اداکاری کا موقع فارہم کرنے کا جھانسہ دیکر قحبہ گیری میں جھونکنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنے آپ کو فلم ڈائرکٹر اور پروڈیوسر ظاہر کرنے والے دو افراد ہنومان نائیک اور ایم لکشمن کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔ ان دو نے ایک ماہ قبل ایک لڑکی کو جو کولکتہ کی ساکن ہے اس لڑکی کو فلم میں ادکاری کا رول دینے کا جھانسہ دیا گیا اور اس کی تصویر کشی کرنے کے بعد سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ  پر جسم فروشی کی نمائش کے تحت اسے لوڈ کردیا گیا تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ لڑکی کو اساس ہوا اور اس نے پولیس بنجارہ ہلز میں شکایت کردہ پولیس نے ان دو جعلسازوں کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کرلیا ۔