فلمساز راجکمار ہیرانی حادثہ میں زخمی

ممبئی ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ فلم میکر راجکمار ہیرانی موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہوگئے ۔ انہیں باندرہ میں واقع لیلاوتی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ ہیرانی کے ملازمین میں سے ایک نے نیا موٹر سائیکل خریدا اور انہیں کہا کہ وہ یہ موٹر سائیکل چلانا چاہیں گے تو باون سالہ ڈائرکٹر نے اس پر آمادگی ظاہر کردی اور آہستہ رفتار میں چلانے کے باوجود حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ حادثے میں ان کا جبڑا پھٹ گیا اور تھوڈی میں بھی زخم آیا ہے ۔ ان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وہ ہاسپٹل میں آئی سی یو میں ہیں ۔ جہاں پر فلمی اداکار عامر خاں نے مزاج پرسی کی ۔۔