فلسطینی اتحاد کیلئے اقدامات سے حماس کا اتفاق

غزہ سٹی ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حماس سے آج کہا کہ اُس نے 10سال طویل فلسطینیوں میں انتشار کی یکسوئی کیلئے اقدامات سے صدر فلسطین الفتح تحریک کے صدر محمود عباس کے ساتھ اتفاق کیا ہے ۔ حماس نے اعلان کیا کہ ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو حریف حکومت پر نظر رکھے گی اور انتخابات انعقاد کیلئے ہر وقت تیار رہے گی ۔ حماس کا یہ بیان قائدین کی مصری عہدیداروں سے گذشتہ ہفتہ بات چیت کے بعد منظر عام پر آیا ہے ۔ حماس کا مقصد انسانی بنیادوں پر بڑھتے ہوئے بحران کی یکسوئی ہے ۔ حماس نے کہا کہ اس نے الفتح تحریک کے تمام اہم مطالبات سے اتفاق کیا ہے تاکہ خود ساختہ انتظامی کمیٹی کو سبکدوش کردیا جائے جو مارچ میں تشکیل دی گئی ہے ۔ حماس نے کہا کہ وہ انتخابات کے انعقاد اور متحدہ حکومت کے قیام سے کسی بھی وقت اتفاق رکھے گا ۔ حماس نے کہا کہ فلسطینی اتھاریٹی کی حکومت جو اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میںقائم ہے کہ غزہ آئے اور ہماری کارکردگی کا مشاہدہ کریں ۔ حماس کے صدر اسمعیل ہنیہ نے ایسے اقدامات کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کیا اقدامات کے نتیجہ میں مزید ٹھوس کارروائی فلاح کے ساتھ شدیداختلافات کے خاتمہ کیلئے کی جائے گی یا نہیں ۔ ماضی میں انتشار کو ختم کرنے کیلئے کوششیں کی جاچکی ہے جو بار بار ناکام ہوتی رہی ہیں ۔ صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے حماس کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔