فضائی مسافرین سے 2فیصد لیوی کی وصولی

نئی دہلی۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) علاقائی فضائی رابطوں میں توسیع کیلئے فنڈس میں اضافہ کی خاطر اندرون ملک اور بین الاقوامی ٹکٹوں پر 2فیصد لیوی عائد کرنے حکومت کی تجویز سے فضائی سفر خفیف سا مہنگا ہوجائیگا۔ نظر ثانی شدہ نیشنل سیول ایویشن پالیسی میں 2فیصد لیوی کی تجویز پیش کی گئی جس پر جنوری 2016 تک عمل درآمد ہوگا۔ اگرچیکہ بعض گوشوں نے ایڈیشنل لیوی کے نتیجہ میں فضائی کرایوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے لیکن سرکردہ فضائی کمپنیاں انڈیگو اور اسپائس جٹ نے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے علاقائی فضائی رابطوں کیلئے بنیادی سہولیات کو فروغ حاصل ہوگا جس کے باعث فضائی کرایوں میں کمی واقع ہوسکتی ہے جبکہ حکومت نے ریجنل کنکٹیویٹی اسکیم کے تحت 2فیصد لیوی وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔