فضائل رمضان و جشن نزول قرآن مجید ڈاکٹر حمید الدین شرفی کے خطابات

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام ’ فضائل رمضان مبارک و جشن نزول قرآن مجید ‘ کے ضمن میں یکم رمضان مبارک تا اختتام ماہ صیام ہر روز ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک ’انیسویں سالانہ تاج العرفاء یادگار توسیعی خطابات ‘ کے تحت شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔ یہ خطابات دوران ماہ رمضان ہر دوشنبہ ، سہ شنبہ ، چہارشنبہ ، پنجشنبہ اور شنبہ کو بعد نماز ظہر جب کہ ہر جمعہ اور یکشنبہ کو بعد نماز تراویح ہوا کریں گے ۔ حیدرآباد اور سکندرآباد کی ان مساجد کی کمیٹیوں کے ذمہ دار حضرات اور متولی صاحبان جو اپنی مسجد میں ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا خطاب رکھنا چاہتے ہوں ان سے گزارش ہے کہ مسجد کمیٹی یا دفتر تولیت کے مطبوعہ لیٹر پر تحریری خواہش کے ساتھ 20 شعبان المعظم 8 جون یا اس سے قبل صبح 9 تا 2 بجے دن دفتر آئی ہرک واقع ایوان تاج العرفاء حیدرآباد شرفی چمن قدیم سبزی منڈی شخصی طور پر رجوع کریں ۔ ٹیلی فون ( سیل وغیرہ ) یا زبانی ارشاد کی تعمیل سے معذرت چاہی جاتی ہے ۔۔