فسادات ملزمین کی جائیداد ضبط

مظفرنگر۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر فسادات کے سلسلے میں مطلوب 8 مفرور افراد کی جائیدادیں عدالت کے احکام پر پولیس نے ضبط کرلیں۔ انوج ،دیویندر پپو، نیلو، پرشانت، ونود کمار، ببلو اور امیت کمار کی جائیدادیں ضبط کرلی گئیں کیونکہ عدالت نے انہیں مفرور قرار دیتے ہوئے جائیدادیں ضبط کرلینے کا حکم دیا تھا۔ 8 افراد 8 ستمبر 2013 ء کو ضلع خطبہ میں فسادیوں کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے تھے۔