فریڈم ریفائینڈ سن فلاور آئیل کی JAR CAR پیشکش

گاہکوں سے غیر معمولی ردعمل ، پی چندر شیکھر ریڈی و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : اشیائے خوردنی میں پکوان کے لیے استعمال کیا جانے والا تیل فریڈم ریفائنڈسن فلاور ملک بھر میں اپنی ایک پہچان بنا چکا ہے ۔ فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل نے گاہکوں کے لیے ملک کی چار ریاستوں تلنگانہ ، آندھرا ، کرناٹک اور اڈیسہ میں ایک اسکیم Freedom JAR CAR Offer متعارف کروائی ہے اس اسکیم کا باضابطہ آغاز نومبر تا جنوری 2017 اس اسکیم کے تحت بہت سارے گاہکوں نے فریڈم جاکر آفسر کی سراہنا کی ہے ۔ اس کے دوسرے مرحلے کے طور پر صرف کرناٹک کے 35 ، اڈیسہ کے 35 اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے 35 ، 35 گاہکوں میں لکی ڈرا کا نظم کمپیوٹرائز کی مدد سے 5 گرام 100 سونے کے سکوں کے لیے کیا گیا اور ٹی وی اینکر آر روی کے ہاتھوں قرعہ نکالا گیا جن خوش نصیبوں کے نام اس لکی ڈرا میں آئے ہیں انہیں ویب سائٹ کے ذریعہ ان کے کوپن نمبرات کو واضح کیا جارہا ہے ۔ جنہوں نے فریڈم ریفائینڈ آئیل سے خریداری کی ہے وہ ان کے freedomcomsumeroffce.com ، freedomhealthyoil.com سے اپنے لکی ڈرا کے نمبرات دیکھ سکتے ہیں ۔ اس موقع پر پی چندر شیکھر ریڈی نائب صدر سیلس اینڈ مارکیٹنگ فریڈم ، بنسل کمار ، کاشی وشواناتھ اور دوسرے موجود تھے ۔ پی چندر شیکھر ریڈی نائب صدر سیلس اینڈ مارکیٹنگ نے اس بات کا اعلان کیا کہ فریڈم آئیل جس کی ایک پہچان ملک بھر میں بن چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فریڈم ریفائینڈ سن فلاور آئیل جو خالص تیل ہے جس میں وٹامن اے ، وٹامن ڈی ، وٹامن ای اور دوسری قدرتی اشیاء موجود ہے ۔ جو ایک نعمت کی حیثیت گاہکوں کے لیے رکھتی ہے ۔۔