فریڈم ریفائنڈ آئیل کے ایک لیٹر باٹلس متعارف

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل نے سن فلاور آئیل کے زمرہ میں آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور اڑیسہ میں نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں میں ہر ماہ پکوان کے تیل کے استعمال کی مقدار 1,33,000 ٹن کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ یہ بات مسٹر پردیپ چودھری منیجنگ ڈائرکٹر جی ای ایف انڈیا (فریڈم ) ہیلتی کوکنگ آئیل نے بتایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹالی ووڈ ادکارہ ریجنا کندرہ کے ہاتھوں معیاری و صحت بخش خوردنی تیل کے جدید پیاکس کو متعارف کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مسرس پردیپ چودھری کے علاوہ مسٹر پی چندرا شیکھرن ریڈی وائس پریسیڈنٹ سیلس اینڈ مارکیٹنگ جی ای ایف انڈیا اور اکھشے چودھری وائس پریسیڈنٹ جی ای ایف انڈیا بھی موجود تھے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر نے مزید بتایا کہ ایک لیٹر پیٹ باٹل پر مشتمل فریڈم ریفائنڈ سن فلاور آئیل کو ہر عمر کے افراد خاندان کو پیش نظر رکھتے ہوئے متعارف کیا گیا ہے ۔۔