فریدکوٹ میں تین خاتون امیدواروں کا نام پرمجیت کور

فرید کوٹ ۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک ایسی ریاست جہاں لوک سبھا انتخابات کے لئے 234 مرد امیدوار اور صرف 19 خواتین انتخابی میدان میں ہیں جس میں سے پانچ خواتین کا تعلق فریدکوٹ سے ہے جہاں شرومنی اکالی دل (SAD) کی موجودہ ایم پی پرمجیت کور گلشن کو دیگر خواتین پر سبقت حاصل ہے ۔ دیگر خواتین میں دو ایسی ہیں جن کے نام بھی پرمجیت کور سے مشابہت رکھتے ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی امیدوار جو پرمجیت کور کو شکست دینا چاہتی ہے اُس کے لئے یہ مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

فرید کوٹ کو اکالیوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے ۔ اسمبلی کی نو نشستوں کے منجملہ سات نشستوں پر اکالی دل کا قبضہ ہے جبکہ کانگریس کے صرف دو لیجسلیٹرس ہیں۔ پرمجیت کور گلشن جو حکمراں جماعت SAD اور بی جے پی اتحاد کی امیدوار ہیں ، 2009 ء میں انھوں نے 60,000 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی اور انھیں پورا یقین ہے کہ جاریہ انتخابات میں بھی وہ کامیاب ہوں گی ۔ بہوجن مکتی پارٹی کی پرمجیت کور اور ایک دیگر پرمجیت کور جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہیں ، وہ پرمجیت کور گلشن کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں حالانکہ اس بات کے امکانات پائے جاتے ہیں کہ تینوں امیدواروں کے نام پرمجیت کور ہونے سے ووٹرس تذبذب کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پرمجیت کور کو کانگریسی امیدوار جوگندر سنگھ کے ساتھ سخت مقابلہ درپیش ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ خود جوگندر سنگھ کو اپنے ہی ایک ہم نام آزاد امیدوار جوگندر سنگھ سے مقابلہ درپیش ہے ۔ اس طرح جملہ 19 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن کے نتائج یقینا دلچسپ ثابت ہوں گے ۔
وزیراعظم کے دفتر میں معمولی آتشزدگی