فروٹ حلوہ

اجزاء : پپیتا 2 کپ ‘ سیب : ایک عدد‘ چیکو : تین سے چار عدد چینی : آدھا کپ یا حسب  پسند الائچی پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچہ ‘ گھی ایک کپ  ۔
ترکیب :  ایک موٹے پیندے کی پنتلی میں 2 کپ پانی گرم کریں ۔ اب اس میں تمام کٹے ہوئے پھل شامل کردیں ۔ دھیمی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں چینی ملا کر دھیمی آنچ پر پکائیں اور اس دوران مسلسل چمچہ چلاتی رہیں تاکہ چینی اچھی طرح حل ہوجائے ۔اب الائچی پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح اسے آمیزے میں مکس کریں اور تھوڑا تھوڑا کر کے گھی شامل کرتی جائیں اس طرح سارا گھی حلوے میں ڈال دیں اور برابر چمچہ چلاتی رہیں ۔ جب حلوے سے خوشبو آنے لگے اور یہ گھی چھوڑ دے تو اس کا مطلب ہے کہ حلوہ تیار ہوگیا ہے ۔ حسب پسندٹھنڈا یا گرم سرو کریں اور میوہ جات سے اسے سجائیں ۔