فرضی ویب سائٹ بناکر سیاحوں کو ٹھگنے والا شخص گرفتار

بھوپال،29نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش ٹورزم ڈپارٹمنٹ کارپوریشن کی فرضی ویب سائٹ بناکر سیاحوں کو ہوٹل بکنگ کے نام پر ٹھگنے کے معاملے میں سائبر کرائم بھوپال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سائبر پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص سے شکایت ملی تھی کہ پنے کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں کام کرنے والا نرسنگھ چوہان ،جو کھنڈوا ضلع کا رہنے والا ہے ،اپنی فرضی ویب سائٹ پر سیاحوں کے لئے ہوٹل کی بکنگ کرتا ہے اور محکمہ سے غیر قانونی طریقے سے 10سے 30فیصد تک کمیشن حاصل کرتا تھا،جس کی اطلاع سیاحوں کو نہیں ہوتی تھی۔ ملزم اپنی ویب سائٹ کے نام پر ہی سیاحوں کو بل دیا کرتا تھا۔اس معاملے میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنی ویب سائٹ پر کسی بھی قسم کے رابطہ نمبر نہ دیتے ہوئے سبھی اطلاعات چھپار رکھی تھی۔

 

کشمیر میں برفباری ،ہائی وے بند
سرینگر، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں برفباری کی وجہ سے لداخ کو کشمیر سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک بند کردیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے آج یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ رات برفباری کی وجہ سے کشمیر ۔ لداخ قومی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہائی وے پر کشمیر جانے والی نقل و حمل پہلے کی طرح جاری رہے گی جبکہ مخالف سمت سے کوئی بھی گاڑی کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔