فرضی بلز کی تیاری : مسدی لال جیویلرس کے مالک کے دو بیٹے گرفتار

حیدرآباد ۔ /31 جنوری (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس ) پولیس نے نوٹ بندی کے بعد فرضی بلز تیار کرنے کے الزام میں مسدی لال جویلرس کے کیس میں گرفتاری عمل میں لائی ۔ 38 سالہ نتن گپتا اور 34 سالہ نکھل گپتا جو مسدی لال جیویلرس کے مالک کیلاش چند گپتا کے بیٹے ہیں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری ہائیکورٹ کی جانب سے مسترد کئے جانے پر انھیں گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ گزشتہ سال /8 نومبر نوٹ بندی کے بعد مسدی لال جویلرس کے انتظامیہ نے اپنے پاس موجود کالے دھن جو  ہزار اور پانچ سو کے کرنسی نوٹ کی شکل میں موجود تھا کو باقاعدہ بنانے کیلئے غیرقانونی طور پر کروڑہا روپئے کے  فرضی بلس تیار کرتے ہوئے ایک ہی رات میں 3100 گاہکوں کو طلائی زیورات فروخت کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پنجہ گٹہ کے ایکسیس بینک اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں رقم جمع کرائی تھی۔