فرح خان کی اگلی فلم میں شاہ رخ اور دیپیکا ایک ساتھ

روہت شیٹی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ فرح خان ان کے بینر کے لئے ایک ایکشن کامیڈی فلم بنائیں گی اب اس فلم کے مین لیڈ کو لے کر ڈیولپمنٹ ہونی شروع ہوگئی ہے اس کے لئے پہلا نام دیپیکا پرڈوکون کا سامنے آرہا ہے۔ سننے میں آیا ہے کہ وہ میگھنا گلزار کی ’’چھپاک‘‘ پوری کرنے کے بعد اس فلم سے جڑسکتی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ فرح خان ان کے مقابل فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنے کا من بنا رہی ہیں۔ ایسا فلم اور روہت شیٹی کے بینر سے جڑے لوگوں نے بھی کہا ہے فرح کے ساتھ شاہ رخ کی گہری دوستی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے مزاج کی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ فرح خان اس بار انہیں ہاٹ کور ایکشن فلم آفر کررہی ہیں دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ شاہ رخ سارے جہاں سے اچھا، ڈان 3، مدھر بھنڈارکر کی انسپکٹر غالب اور اس فلم میں سے کسے پہلے تاریخیں دیں گے ۔ فی الحال اس معاملہ میں کوئی آفیشنل کنفرمیشن نہیں آیا ہے۔