فرانس کے صیانتی سربراہ کی مسلم دشمن کارروائیوں کی مذمت

پیرس ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ فرانس کارسیکا میں تشدد کی روک تھام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ احتجاجیوں نے برہمی کے عالم میں مسلمانوںکی ایک عبادتگاہ میں توڑپھوڑ کی اور آتش فرو عملہ پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ برنارڈ کاذینیف نے کارسیکا کے شہر اجیشیو کا آج دورہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارتیکا میں تشدد یا نسل پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور انداز میں اس کی مذمت کرتے ہیں۔ جمعرات کے دن گھات لگا کر کئے ہوئے حملہ میں ایک تعمیرامکنہ پراجکٹ میں برسرکار آتش فرو عملہ کے دو ارکان زخمی ہوئے تھے۔