فرانسیسی منشیات اسمگلر کو انڈونیشیا میں سزائے موت

جکارتہ ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی ایک عدالت نے ایک فرانسیسی منشیات اسمگلر کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ انڈونیشیا کے پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزا دینے کی سفارش کی تھی۔خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ لومبوک ایسنورل سیامسول اریف میں جرائم کی عدالت کے جج ماتا رام نے ملزم فیلکس ڈوروان کو ملک میں منشیات لانے کے جرم میں حراست میں رکھنے اور اسے سزائے موت دینے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ انڈونیشیا کی ایک عدالت نے 2007ء کو ایک دیگر فرانسیسی منشیات اسمگلر سیرگ عطلاوی کو بھی سزائے موت سنائی تھی تاہم وہ ابھی تک جیل میں قید ہے اور اس کی سزا پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔