’فرائیڈیز فار نیچر‘ مظاہروں میں لاکھوں افراد کی شرکت

برلن25مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے ایک سو تیس سے زائد ممالک میں تحفظ ماحول کی خاطر کیے جانے والے مظاہروں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صرف جرمنی کے مختلف شہروں میں ہوئے ’فرائیڈیز فار نیچر‘ نامی ان مظاہروں میں تین لاکھ سے زائد شہری شریک ہوئے۔ ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ ہر جمعے کے روز کیے جانے والے ان مظاہروں کا مقصد عالمی سطح پر موحول کو پہنچنے والے نقصان کی جانب سیاستدانوں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔