فخر زماں کی سنچری، پاکستان دوسرے پریکٹس میچ بھی کامیاب

لندن۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فخر زمان کی دھواں دار سنچری نے دوسرے پریکٹس میچ میں بھی پاکستان کو فتح دلوادی۔ 274 رنز کا ہدف پاکستان نے 2 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ نارتھمپٹن شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف 274 رنز بنائے۔ ون ڈائون بیٹسمین نے146کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹسمین قابل ذکر کارکرگی نہ دکھا سکے۔ پاکستان کے لئے محمد عامر، جنید خان، محمد حسنین، عماد وسیم، یاسر شاہ، حارث سہیل نے فی کس ایک وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز شاندارکیا امام الحق 79 گیندوں پر 71 اسکور بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 81 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔ بابر اعظم 68 اسکور بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 30 رنز کی باری کھیلی۔ مہمان ٹیم نے ہدف41 اوورز میں پورا کیا۔ نارتھمپٹن شائر کی جانب سے باک اورہالینڈ نے فی کس ایک وکٹیں لیں۔ یاد رہے پاکستان اب اپنا تیسرا اور آخری پریکٹس میچ چہارشنبہ کو لیسٹر شائرکیخلاف کھیلے گی جس کے بعد ٹیم دورے کے دوران انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20 اتوارکو کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ونڈے میچوں پر مشتمل سیریزکا پہلا میچ 8 مئی، دوسرا میچ 11 مئی، تیسرا میچ 14 مئی، چوتھا میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلے گی۔