فارماسیٹس کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن

(TSPSC)

حیدرآباد کی جانب سے تلنگانہ کے ہیلت ، میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ میں فارمیسٹ گریڈ II کی 238 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ان میں ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کی 125 جائیدادیں ، ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن 58 ، اور تلنگانہ ودیا ودھان پریشد کی 55 جائیدادیں ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ پاس اور ڈی فارمیسی کے علاوہ فارمیسی کونسل سے رجسٹرڈ ہونی چاہئے ۔ امیدوار کی عمر یکم جولائی 2018 کو 18 اور 44 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ آن لائن درخواست کی پروسیسنگ فیس 200 روپئے جب کہ اس کے امتحانی فیس 80 روپئے داخل کرنا ہوگا ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری 2018 مقرر ہے ۔ تفصیلات کمیشن کے ویب سائٹ tspsc.gov.in پر دستیاب ہیں ۔