فائرنگ ‘سکیوریٹی اہلکار اور دہشت گرد ہلاک

پشاور 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) باغیوں کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے بعد سکیوریٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کم و بیش دو سکیوریٹی اہلکار اور تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء ایک دیگر سکیوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے خادم شہید چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جو وزیرستان کی سرحد سے قریب ہے جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔ دہشت گرد اسی دوران اپنے مہلوک ساتھیوں کی نعشیں لے کر فرار ہگئے جبکہ سکیوریٹی اہلکاروں کی نعشوں کو ملٹری ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور مفرور دہشت گردوں کی تلاش شروع کی گئی۔