فائربندی کی خلاف ورزی پر پاکستان میں سفارتکار کی طلبی

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کیا اور لائن آف کنٹرول کے پاس ہندوستانی فورسیس کی جانب سے سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی کیونکہ اس کے نتیجہ میں ایک عام شہری ہلاک ہوا ہے۔ دفترخارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل جو ڈائرکٹر جنرل (ساؤتھ ایشیاء اور سارک) بھی ہیں، انہوں نے اہلوالیہ کو طلب کیا اور یکم ؍ اپریل اور 2 اپریل کو ایل او سی کے پاس ہندوستانی فورسیس کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 2 اپریل کی فائرنگ میں 18 سالہ نوجوان محمد عتیق ہلاک ہوگیا ۔