غیر قانونی طور سے رہنے والے لوگوں کو نکالنے کا ٹرمپ نے پھر راگ الاپا

واشنگٹن، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی عہدہ صدارت کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو ملک میں غیر قانونی طور سے آباد غیر ملکیوں کو امریکہ سے باہر نکال دیں گے ۔ کسی طرح کی کوئی صفائی نہیں دی جائے گی۔ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایک مرتبہ پھر سے سخت کارروائی کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں رہ رہے ان لاکھوں غیر ملکیوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی، جو بغیر دستاویزات کے یہاں رہ رہے ہیں، اگر وہ صدر بنے تو وہ ان سب لوگوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیں گے ۔ انھوں نے خاص طورسے کہا کہ دنیا کے لئے یہ ہمارا صاف پیغام ہوگا کہ آپ ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر گھس کر قانونی حیثیت حاصل نہیں کر سکتے ۔