غیر تلگو داں کے لیے تلگو کورس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : حکومت کی پالیسی کے مطابق تلگو اکیڈیمی کی جانب سے غیر تلگو داں بالخصوص مختلف سرکاری محکمہ جات میں برسرکار افراد کے لیے ریگولر تلگو ٹیچنگ کورسیس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ چنانچہ تلگو اکیڈیمی تلگو اسکرپٹ میں تعارفی کورس کا انعقاد عمل میں لارہی ہے ۔ جس کے لیے کم از کم ایس ایس سی کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ اس کورس کی کلاسیس کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا اور اس کے اوقات 48 کام کے دنوں میں پیر تا ہفتہ شام 5-30 تا 7-30 بجے ہوں گے ۔ اس کورس میں شرکت کے خواہاں اشخاص 9 مارچ یا اس سے قبل ڈائرکٹر تلگو اکیڈیمی حمایت نگر حیدرآباد ۔ 29 کو درخواست دے سکتے ہیں ۔ درخواست فارمس دفتر کے اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ آفس فون نمبر 23226041 ۔۔