غیر بی جے پی جماعتوں کی شکست کا ای وی ایم ذمہ دار نہیں:شردپوار

ممبئی ۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی صدر شردپوار نے کہا کہ غیر بی جے پی پارٹیوں کی شکست کا سبب ای وی ایمس نہیں ہیں اور پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن پارٹیوں کی شکست کو وہ عوامی فیصلہ کی حیثیت سے قبل کرتے ہیں جبکہ دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ساتھ این سی پی خود بھی ای وی ایم مشینوں میں الٹ پھیر کے امکانات ظاہر کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً وہ خود بھی ان خدشات کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ نتائج اب آچکے ہیں اور اس فیصلہ کو وہ تہہ دل سے قبول کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک عوامی فیصلہ ہے ۔ حالانکہ عوام کے ذہنوں میں بھی اس قسم کے خدشات اُٹھ رہے تھے ۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ ماضی کے انتخابات میں اس طرح کے امکانات نہیں پائے جاتیح تھے ۔ مثال کے طور پر 1984ء میں راجیو گاندھی کو 400 نشستوں کا ہدف حاصل تھا جس کو انہوں نے حاصل کرلیا تھا ۔ این سی پی صدر نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے تاکہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات جو اسی سال کے اواخر میں ہونے والے ہیں کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔