غیرمحسوب اثاثہ جات مقدمہ ڈپٹی چیف انسپکٹر کو 15 سال قید

حیدرآباد۔ 31 اگست (پی ٹی آئی) ڈپٹی چیف انسپکٹر بائیلرس کو غیرمحسوب اثاثہ جات کے 15 سال پرانے مقدمہ میں مقامی عدالت نے ایک سال قیدبامشقت کی سزا سنائی۔ اینٹی کرپشن بیورو عدالت نے بی یوگیشور راؤ کو 46.48 لاکھ روپئے غیرمحسوب اثاثہ جات رکھنے کا مجرم قرار دیا اور ان پر 10 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اے سی بی (حیدرآباد) جے اشوک کمار نے بتایا کہ اپیل کی مدت گذرنے کے بعد 46.48 لاکھ روپئے کی رقم متعلقہ عہدیدار سے سوخت کرلی جائے گی۔