غصہ کا حل

جب کسی آدمی کوغصہ آئے تو اگر وہ کھڑا ہے تو بیٹھ جائے اگر وہ بول رہا ہے چپ ہوجائے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آدمی جس حالت میں ہے وہ اس حالت کو بدل دے ۔ حالت کی یہ تبدیلی اس کیلئے غصہ کو ختم کرنے کا سبب بن جائے گی ۔ غصہ ایک آگ ہے جو کسی ناخوشگوار بات پر آدمی کے اندر بھڑکتی ہے غصہ آدمی کو تخریبی طریقہ کی طرف لیجاتا ہے ۔ وہ ہمیشہ نقصان میں مبتلا کرنے والا ہوتاہے ایسی حالت میں عقلمندی یہ ہے کہ غصہ آتے ہی فوراً اس کو ٹھنڈا کرنے کی تدبیر کی جائے ۔