غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے ، اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم لہرایا گیا

یروشلم ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں فضائی حملے کئے اور دعویٰ کیا کہ فلسطینی علاقہ سے اسرائیلی علاقہ کی طرف ایک راکٹ داغا گیا تھا۔ فوج نے دہشت گردی کے چار مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے زیرکنٹرول علاقہ میں تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔ اس دوران اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ فلسطینی پرچم لہرایا گیا۔ سکریٹری جنرل بان کی مون اور صدر محمود عباس اس موقع پر موجود تھے۔