غریب طلبہ کو اوراکل ٹکنالوجی کی تربیت این ای سی ایکس اور اوراکل یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے منتخبہ کالجس میں طلبہ کو اوراکل ٹکنالوجی تربیت دینے کی غرض سے NECX اور اوراکل یونیورسٹی کے درمیان شراکت داری معاہدہ عمل میں آیا ۔ یہاں پریس کانفرنس میں ایم ڈی NECX سرینواس راؤ نے اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا طلبہ کو اوراکل سافٹ ویر پر سرٹیفکٹس دئیے جائیں گے ۔ جس سے انہیں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ اس دوران طلبہ کو اوراکل ڈاٹا بیس ، جاوا انالیٹکس بگ ڈاٹا اور آئی او ٹی پر این ای ایکس کی جانب سے اس کے منتخبہ مراکز پر تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے غریب پانچ سو طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا ۔ انہیں بورڈنگ ، یونیفارم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ان طلبہ کو انگریزی میں مہارت کے لیے بھی تربیت دی جائے گی ۔۔