غربت کے خاتمہ کے لئے کانگریس اقتدار ضروری

تلنگانہ میں آج راہول گاندھی کے جلسہ کو کامیاب بنانے عوام سے اتم کمار ریڈی کی اپیل

نلگنڈہ ۔ 31؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک میں جمہوریت کی بحالی اور پرامن ماحول کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غریب و بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے کانگریس پارٹی کو اقتدار پر فائز ہونا چاہئے ۔ گذشتہ میں ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ تلنگانہ کے عوام کی توقعات کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ایوان میں عوامی مفادات اور تلنگانہ کو حاصل ہونے والی مراعتوں کو حاصل کرنے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور جاریہ انتخابات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس کے حق میں استعمال ہونے والا ہر ووٹ سے بی جے پی کو فائدہ ہوگا ۔ یہ بات صدرپردیش کانگریس کمیٹی و حلقہ لوک سبھا امیدوار کیپٹن اتم کماریڈی نے آج یکم اپریل کو حضورنگر مستقر پر منعقدشدنی انتخابی جلسہ عام کے مقام کا معائنہ کے بعد کانگریس کارکنوں اور قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ کل ہند صدرکانگریس کمیٹی مسٹر راہول گاندھی حضورنگر امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لیکر جلسہ عام کو مخاطب کریں گے ۔ اس جلسہ عام میں متحدہ ضلع نلگنڈہ میں شامل دو لوک سبھا حلقوں کی عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گی ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں ہو رہے انتخابات راہول گاندھی اور نریندر مودی کے درمیا ن میں ہی مقابلہ ہے ۔ علاقائی پارٹیاں صرف اپنی مفادات کے حصول کے لئے ہی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔ انہوں نے آج کوداڑ ‘ حضور نگر کے چیلکور ‘ اننت گری و دیگر موضعات میں انتخابی مہم میں حصہ لیا اور مختلف مقامات میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے یکم ؍ اپریل کو منعقدہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی اور ان کی شریک حیات شریمتی اتم پدماوتی اور کانگریس قائدین کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔