غذائیت سے بھر پور

اخروٹ: سخت چھلکے کے اس میوے کے اندر بنے ہوئے خانوں میں سفید رنگ کا مغز ہوتا ہے۔ یہ بد ہضمی دور کرتا ہے ۔ کولیسٹرول کے مریضوں کیلئے بہترین ہے۔ کھانسی کو بھی رفع کرتا ہے۔ اس کے مغز کو پیس کر چوٹ کے نشان پر لیپ کیا جائے تو نشان مٹ جاتا ہے ۔ اخروٹ کا تازہ چھلکا دانتوں پر ملنے سے مسوڑھے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ اس میں کئی حیاتین اور معدنی اجزاء بھی موجود ہیں اور یہ قبض کشا ہے۔
چلغوزہ : ایک مزے دار میوہ ‘ ایک نعمت ہے ‘ بے حد قوت بخش ہوتا ہے ۔ پٹھوں اور دل کو تقویت دیتا ہے ۔ گردے جگر ‘مثانے ‘رعشہ ‘فالج‘لقوہ اور کھانسی میں بے حد مفید ہے ۔ بلغمی کھانسی میں اس کے مغزکو شہد میں ملا کر کھانا فائدہ مند ہے ۔