غازی پور سیٹ سے پانچ امیدواروں کو ہی نوٹا سے زیادہ ووٹ مل پائے

غازی پور،24مئی(سیاست ڈاٹ کام)لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش کی غازی پور پارلیمانی سیٹ پر 14امیدواروں میں سے صرف پانچ امیدوار نوٹا سے زیادہ ووٹ پانے میں کامیاب رہے ۔غازی پور پارلیمانی سیٹ پر کل 14امیدوارانتخابی میدان میں تھے ۔جن میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)،سماجوادی پارٹی-بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)اتحاد،کانگریس ،کمیونسٹ پارٹی،کمیونسٹ پارٹی مالے ،سبھاسپا،پرگتی شیل سماجوادی پارٹی سمیت کچھ دیگر علاقائی پارٹی کے ساتھ آزاد بھی انتخابی میدان میں شامل تھے ۔غازی پور پارلیمانی سیٹ پر ہوئے انتخابات میں بڑی تعداد میں لوگوں نے نوٹا کا بٹن دبایا۔نوٹا کے حق میں ملے ووٹوں نے نو امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا جبکہ صرف پانچ امیدوارنوٹا سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔غازی پور کے عوام نے مودی لہر میں بھی سماجوادی پارٹی- بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار افضال انصاری کو جتایا۔انہیں سب سے زیادہ 51.29ووٹ ملے اور وہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔بی جے پی امیدوار منوج سنہا کے کھاتے میں 40.29فیصد ووٹ دیئے ۔