عید کی خوشیوں کو جشن رمضان کیساتھ دوبالا کریں

عیدرمضان سب سے بڑی عید ، عبادتوں کی تکمیل کے بعد اﷲ رب العزت نے خوشیوں کے لمحات اپنے بندوں کو عید کی شکل میں عطا کئے ہیں۔ عید کے ان پرمسرت و حسین لمحات کو خوشگوار بنانے کیلئے ’’جشن رمضان ‘‘ جہاں پناہ کی خصوصی پیشکش کے ذریعہ آپ عیدگاہ اور مساجد میں نماز عید کے دوران سب کے نور نظر بنیں گے ۔ ’’جہاں پناہ‘‘ شہر کے 113 سالہ قدیم بااعتماد محمد کیاپ مارٹ پتھرگٹی ، مدینہ سرکل کا ایک جدید برانڈڈ شوروم ہے جو تمام عصری سہولتوں سے مزین ، جہاں آپ دلکش ملبوسات کو دیکھ کر حیرت و تعجب سے یقین نہیں کرپائیں گے کہ اتنا بہترین اسٹاک حیدرآباد میں دستیاب ہوسکتا ہے۔ بہترین اعلیٰ اور معیاری کپڑے کے دل پسند رنگوں اور ڈیزائنوں میں شیروانی ، کرتہ پائجامہ ، پٹھانی سوٹ ، سدری ، انڈو ویسٹرن ، ڈیزائنوں کا اسٹاک جو آپ کی نظر کو خیرہ کردے گا۔ جہاں پناہ کے چاروں شورمس عابڈس ، پتھرگٹی ، ٹولی چوکی اور مدینہ سرکل پر موجود ہیں ۔ اسٹاک ایسا کہ آپ کو پسند کرنے میں مشکل پیش آئے ۔ جہاں پناہ کے پارٹنر اسحاق بخاری اور ابراہیم بخاری نے بتایا کہ ہم نے اپنے دادا بانی محمد کیاپ مارٹ الحاج محمد یعقوب بخاری مرحوم کی سرپرستی اور اپنے والد محمد الیاس بخاری کی راست نگرانی میں جو سیکھا اسی کی بنیاد پر ہم نے نئے برانڈ کے ساتھ حیدرآبادیوں کی خدمت کا پرخلوص بیڑا اُٹھایا ہے ۔ اسحاق بخاری اور ابراہیم بخاری کے بموجب بہت ہی کم عرصہ میں ’’جہاں پناہ‘‘ نے اپنی شہرت اور کامیابیوں کا سکہ تمام حیدرآبادیوں کے دلوں پر گاڑ دیا ہے ۔ این آر آئیز کی پہلی پسند اس وقت ’’جہاں پناہ ‘‘ کے خوش وضع ملبوسات ہیں۔ بہت ہی مختصر وقت میں آپ اپنے تمام بزرگوں اور نوجواں ، بچوں کے بہترین پرسنالیٹی کی مناسبت سے شیروانی ، کرتا پائجامہ ، پٹھانی سوٹس ، صدری کی شاپنگ کے ذریعہ عید کی خوشیوں کونہ صرف دوبالا کرسکتے ہیں بلکہ شادی کی تقاریب کیلئے بھی آپ کی پہلی پسند صرف اور صرف ’’جہاں پناہ ‘‘ ہی ہوگی ۔ ہمارے چاروں شورمس کا بااخلاق و مستعد اسٹاف آپ استقبال کیلئے منتظر رہیگا ۔ تفصیلات کیلئے راست تشریف لائیں یا فون 24606287 پر ربط پیدا کریں ۔