عیدگاہ کا وجود خطرہ میں!مسلمانوں میں بے چینی ‘ قائدین سے دورہ کی اپیل

شاہ آباد۔2ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر حیدرآباد سے 40کلومیٹر کی دوری پر پوڈوٹل ضلع رنگاریڈی میں مین روڈ پر واقع سوسالہ قدیم عیدگاہ کو دسرے مقام پر منتقل کرنے کے منصوبہ سے مقامی مسلمانوں میں شدید بے چینی اور برہمی پائی جاتی ہے ۔ اس سو سالہ قدیم عیدگاہ میں سینکڑوں مسلمان برسہا برس سے عیدین کی نمازیں ادا کرتے آرہے ہیں ۔ چیوڑلہ تا شاہ نگر سڑک کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے ‘ ایسے میں محکمہ آر ایم ای کی جانب سے عیدگاہ کو شہید کرنے اور دوسرے مقام پر منتقل کرنے کرنے کا منصوبہ ہے ‘ چونکہ مقامی مسلمانوں میں بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے ۔ مقامی مسلمانوں نے عوامی قائدین سے عیدگاہ مقام کا دورہ کرتے ہوئے حکام کو عیدگاہ کی منتقلی کے منصوبہ سے دور رکھنے کی دردمندانہ اپیل کی ہے ۔