عیدگاہ میر عالم پر مرد و خواتین کا دو روزہ اجتماع

حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا دو روزہ ریاستی اجتماع 24 اور 25 فروری کو عیدگاہ میر عالم نزد زو پارک مقرر ہے ۔ خواتین کا اجتماع 24 فروری ہفتہ صبح 10 تا 8 بجے شب جب کہ مرد حضرات کا اجتماع 25 فروری اتوار صبح 8 تا 10 بجے شب مقرر ہے ۔ صدارت مولانا حافظ محمد شاکر علی نوری عالمی امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی کریں گے ۔ جب کہ نگرانی مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی نگران سنی دعوت اسلامی تلنگانہ و اے پی کریں گے ۔ اجتماعات میں بیرون مہمانان خصوصی مولانا سید امین القادری ( مالیگاؤں ) ، مولانا قاری رضوان خاں (ممبئی) ، مولانا محمد صادق رضوی القادری ( ممبئی ) کے علاوہ بیرونی و مقامی مفتیان کرام ، علماء کرام و مشائخ عظام مخاطب کرینگے ،اختتام اجتماع پر خصوصی دعا ہوگی ۔۔