عیدالاٰضحیٰ اور گنیش تہوار کو پُرامن رکھنے پر زور

ڈی جی پی کی اعلیٰ پولیس عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنسنگ
حیدرآباد ۔ 29 اگسٹ ۔ ( سیاست نیوز) عیدالاضحی اور گنیش تہوار آئندہ ماہ منعقد ہونے کے پیش نظر ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج ریاست کے تمام اعلیٰ عہدیداروں بشمول ضلع ایس پیز سے ویڈیو کانفرنسنگ کا اجلاس منعقد کیا۔ آئندہ ماہ کے دوران دو اہم تہواروں کے پیش نظر سکیورٹی کے موثر انتظامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ریاست کے موجودہ حالات کا بھی جائزہ لیا گیا اور بندوبست کیلئے موثر پولیس فورس موجود ہونے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔ اس اجلاس میں ریاست کے سینئر پولیس عہدیداران بشمول ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر انجلی کمار ، انسپکٹر جنرل آف پولیس انٹلی جنس مسٹر بی شیودھر ریڈی ، انسپکٹر جنرل آف پولیس نارتھ زون تلنگانہ مسٹر ناگی ریڈی ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج ڈاکٹر اکن سبھروال اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر کلپنا نائیک موجود تھے۔