عوام میں پھوٹ ڈالنے بی جے پی تاریخ دوبارہ لکھ رہی ہے: ممتا

کوچ بہار (مغربی بنگال) ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ عوام میں پھوٹ ڈالی جاسکے اور مذہبی خطوط پر انہیں تقسیم کیا جاسکے۔ ملک کی تاریخ اور تمدن فرقہ واریت یا اقلیت و اکثریت کے خانوں میں عوام کو نہیں بانٹتی۔ انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں جان لینا چاہئے کہ مغربی بنگال نہ تو اس کی حوصلہ افزائی کرے گا اور نہ انتشار پسند سیاست کی اجازت دے گا۔

ایودھیا تنازعہ : ماہرین سے مشورہ
نئی دہلی ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بعض بھگوا گروپ نے مطالبہ کیا ہیکہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے ۔ حکومت ہند نے اس سلسلہ میں ماہرین سے مشورہ لیا۔