عوام مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے : عامر خان

نئی دہلی ۔ 30 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر عامر خان نے آج اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی پارٹیاں مجرمانہ پس منظر رکھنے والے لیڈروں کو ٹکٹ دے رہی ہیں کیونکہ ان پارٹیوں کو ایسے لیڈروں کے جیتنے کی پوری امید ہوتی ہے۔ عامر خان نے توقع ظاہر کی کہ عوام مجرمانہ پس منظر رکھنے والے لیڈروں کو ووٹ نہیں دے گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چونکہ لوک سبھا میں ایک نشست کی ضرورت ہوتی ہے، لہذا وہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والے لیڈروں کو ٹکٹ دیتی ہیں

اور بعد میں یہی حضرات پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قانون ساز بن جاتے ہیں۔ ایک اوسط ہندوستانی ہونے کے ناطے مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ ہمیں ایسے ہی لیڈروں کو ووٹ دینا پڑتا ہے ۔ یاد رہے کہ عامر خان اپنے ٹی وی شو ستیہ میو جیتے کے ذریعہ سماجی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی یکسوئی اور روک تھام کیلئے مشورے دیتے ہیں جو عوام میں بیحد مقبول ہے ۔ بہرحال ، بہت جلد ایسا وقت آنے والا ہے ۔ جب عوام ایسے لیڈروں کو ووٹ نہیں دے گے ۔ عامر خان نے گزشتہ ہفتہ ممبئی میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔