عوامی تقسیم نظام میں تبدیلی لانے ای پا س نظام پر عمل آوری

نلگنڈہ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست میں عوامی تقسیم نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے ای پاس نظام پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ راشن کو راست طور پر صارفین تک پہونچنے عوام تقسیم نظام میں بڑے پیمانے پر ہورہی بدعنوانیوں پر روک لگ سکے اور مکمل شفافیت کے ساتھ اشیاء ضروریہ عوام تک پہونچے کیلئے حکومت تمام راشن کارڈز کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے پر کئی ایک نقلی کارڈ ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ اب الیکٹرانک پوائنٹ آپریٹنگ سسٹم سے جہاں نقلی کارڈز کی نشاندہی ہوسکتی ہے، ……… کو فیر پرائس دوکان دار صارفین کو فروخت کرنے کے بجائے بازار میں فروخت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں میں ملوث ہورہے ہیں۔ ضلع نلگنڈہ کو جہاں راشن کارڈز کو آدھار سے مربوط کرنے میں ریاست بھر میں اول مقام حاصل ہے، وہیں دکانداروں کی جانب سے غیرقانونی طور پر راشن کی بلیک مارکیٹنگ میں بھی نمایاں مقام حاصل ہے۔ آئے دن مختلف مقامات پر چاول کی غیرقانونی منتقلی سے متعلقہ مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں۔ ضلع نلگنڈہ میں 9.88 لاکھ سفید راشن گیرندوں میں جن میں 69 ہزار انتودیا کارڈز بھی شامل ہیں۔ ان تمام صارفین کی سہولت کیلئے جملہ 2,886 راشن شاپس کے ذریعہ 16,500 ٹن چاول جو ایک روپیہ کیلو ہیں، کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ زیادہ تر دکاندار صارفین کو کوٹہ منظور نہ ہونے کا بہانہ کرنے میں بلیک مارکیٹنگ کررہے ہیں۔ تلنگانہ سرکار کی جانب سے ای پاس نظام کے رائج کرنے پر اشیاء …… کی تقسیم میں شفافیت لائی جاسکتی ہے۔ اس نظام سے فیرپرائز شاپ تک اشیاء کے پہونچنے تک مقامی سرپنچ گرام سیکریٹریز کے علاوہ مواضعات کے ضعیف افراد کو ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع بھی دی جائے گی۔ تمام دوکانوں میں ناپ تول کیلئے الیکٹرانک ترازو ہوں گے جن کو ای پاس سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ مقدار اور معیار کی بھی پیمائش پر نظر رکھنے کے  علاوہ صارفین کے انگلیوں کے نشانات حاصل کی جائے گی۔ ان نشانات کو آئی آر آئی ایس کی جانب سے توثیق کی جائے گی۔ ان تمام اُمور کی انجام دہی میں بہت ہی کم وقت ہوگا۔ ضلعی عہدیداروں نے بتایا کہ فیر پرائس مالکین پر نظر رکھنے کیلئے لنک نیٹ کنکشن سے ریاستی و ضلعی سیول سپلائی دفاتر کو مربوط کیا جائے گا اور بتایا کہ ای پاس مشین کو ایک سے زائد نیٹ کنکشن دینے کی سہولت ہوگی۔ شہری علاقوں میں تمام دوکانات کو براڈ بیانڈ کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ اگر کسی وجہ سے اس میں خرابی ہونے پر ڈبلیو ایچ آئی پی کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں زائد از 5 ماہ تک بائیو میٹرک مشین کے ذریعہ اشیائے ضروریہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی تھی۔ ریاست کی تقسیم پر آندھرا پردیش حکومت نے راشن کارڈ کو تبدیل نہیں کیا لیکن تلنگانہ سرکار نے اس میں تبدیلی لاتے ہوئے فورڈ سکیورٹی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا تاحال پرانے کارڈ پر راشن کی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ حکومت جلد از جلد فورڈ سکیورٹی کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے ای پاس نظام کو بھی رائج کرے گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس نئے نظام کا دسہرہ تہوار سے ریاست بھر میں آغاز کیا جائے گا۔