عمران کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 18 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نواز شریف حکومت پر استعفیٰ کیلئے دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خیبرپختونخواہ کے ماسوا دیگر تمام ارکان بطور احتجاج استعفیٰ دیدیں گے ۔ دوسری طرف پانچ دن سے جاری سیاسی تعطل مزید گہرا ہوگیا ہے اور حکومت پاکستان کی اپوزیشن لیڈر عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کے ساتھ بات چیت منعقد کرنے کی مساعی ناکام ہوگئی ۔ اس صورتحال نے دارالحکومت میں سیاسی ہنگامہ برپا کر رکھا ہے ۔ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ تمام ’’دستوری‘‘ مطالبات پر بات چیت کی پیشکش کی لیکن احتجاج جاری ہے۔