عمران طاہر کی سری لنکا کے خلاف واپسی کی امید

لندن۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر کے چیمپئنز ٹرافی میں ہفتے کو سری لنکا کے خلاف افتتاحی میچ سے قبل مکمل صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں عضلات میں جکڑن کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث آخری دو میچز بھی نہ کھیل سکے۔ ہیڈ کوچ رسل ڈومنگو کو توقع ہے کہ عمران طاہر اور ڈیوڈ ملر جلد ٹھیک ہو جائیں گے تاہم اگر عمران طاہر وقت پر فٹ نہ ہو سکے تو کیشو مہاراج کو بطور  اسپنر استعمال کیا جائے گا۔
میسی کی ویب سائیٹ متعارف
بارسلونا ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام )بارسلونا فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے نئی ویب سائٹ اور مو بائل فون ایپلی کیشن کا اجرا کردیا جو انڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین استعمال کر سکیں گے۔ نئی ویب پورٹل کو انگریزی اور ہسپانوی زبان میں تیار کیاگیا ہے جس میں ان کی ذاتی معلومات ،تصاویر اور دیگر معلومات شامل ہیں۔