عمران خان کی پارٹی نے پی ایم ایل این سے دو نشستیں چھین لئے

لاہور 15 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان کی برسراقتدار پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے ضمنی چناؤ میں مزید دو نشستیں جیت لئے اور ایوان بالا میں اس کی عددی طاقت بہتری کے ساتھ 14 ہوگئی۔ یہ چناؤ صوبہ پنجاب میں آج منعقد ہوئے، جن میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی یم ایل این) کو شکست ہوگئی۔ اُس کے دو سینیٹرز ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کو دوہری قومیتیں رکھنے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔ سعدیہ سابق وزیراعظم شاہد عباسی کی اہلیہ ہیں۔