عمران خان کی اپنے بیان کی وضاحت

اسلام آباد ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے گذشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے پاکستانیوں پر ویزوں کی پابندی کا خیرمقدم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کئی حلقوں کی جانب سے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اسلام آباد میں بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر چند صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انھوں نے اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا مقصد پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا تھا، دوسروں پر انحصار ختم کرنا تھا۔‘