عمران خان کو نوبل امن انعام دینے پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد

اسلام آباد ۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پارلیمنٹ نے آج ایک قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ہندوستان کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے اُن کی کوششوں کے سبب نوبل امن انعام دینے کی سفارش کی ہے ۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے ایوانِ زیریں قومی اسمبلی کے سکریٹریٹ میں یہ قرارداد پیش کی ۔ اس میں بیان کیا گیا کہ عمران خان کے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کردینے کے فیصلے نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دشمنی اور کشیدگی میں کمی لائی ہے ۔اس قرارداد کے مطابق عمران خان نے موجودہ کشیدہ حالات میں ذمہ داری سے کام کیا اور وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہیں ۔