عمران خان کا نام 100 متاثر کن شخصیات میں شامل

نیویارک۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹائم میگزین نے ’متاثر کن افراد 2019‘ کی فہرست میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام بھی شامل کیا۔سالانہ فہرست میں کرائسٹ چرچ دہشت گرد واقعہ کے بعد ستائشی اقدامات کرنے والی وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن کا نام بھی شامل ہے۔دیگر افراد میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس، امریکی کانگریس کی الیگزینڈرا اوکاسیو کورٹیز، چینی صدر شی جن پنگ، ابو ظبی کے ولی عہد زید النہیان، ملائیشیا ئی وزیر اعظم مہاتیر محمد اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو شامل ہیں۔