عمران خان کا انسداد غربت پروگرام

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آج ایک میگا اسکیم شروع کی جس کا مقصد غربت کو ہٹانا اور کمزور گروپوں بالخصوص خواتین کو مدد فراہم کرنا ہے۔ ’احساس‘ نامی پروگرام شروع کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ ان کی حکومت دستور میں ترمیم کرتے ہوئے بنیادی ضروریات زندگی کی تکمیل مملکت پر لازم کرے گی۔