عمران خان کا آج دورۂ یو اے ای

اسلام آباد ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورۂ یو اے ای (متحدہ عرب امارات) پر جائیں گے جہاں وہ خلیجی ملک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت منعقد کریں گے اور سرمایہ کاری کے مواقع چاہیں گے، دفتر خارجہ نے آج یہ بات کہی۔ یہ بتایاگیا کہ عمران خان ابوظہبی کے ولیعہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید بن سلطان النہیان کی دعوت پر امارات کا دورہ کررہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ امور خارجہ، فینانس، پٹرولیم، توانائی کے وزراء اور مشیر برائے وزیراعظم بہ متعلق کامرس رہیں گے۔ باہمی، علاقائی اور عالمی مفاد کے امور پر بات چیت ہوگی۔