عمران خان پاکستان کی مقروض معیشت کو بہتر بنانے کوشاں

اسلام آباد۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی مقروض معیشت کو بہتر بنانے کیلئے بیرونی ماہرین سے صلاح و مشورہ شروع کردیا ہے۔ نو تشکیل شدہ معاشی ایڈوائزری پیانل میں بیرونی ماہرین معیشت کو بھی شامل کیا ہے۔ عمران خان زیرقیادت حکومت کیلئے پہلا چیلنج مالیاتی کمی کو دُور کرنا ہے۔ امریکہ کے 10 بلین ڈالرس فرق کو ختم کرنے کیلئے انہیں رقومات کے بہاؤ میں اضافہ کے متبادل پر غور کرنا ہوگا۔ پاکستان کا موجودہ خسارہ 18 بلین امریکی ڈالرس ہے۔ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈز سے راحت کی اپیل کریں گے یا چین سے رجوع ہوکر معاشی امداد کی درخواست کریں گے۔