عمران خان پارٹی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب

اسلام آباد ۔ /15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی نو منتخب پارلیمنٹ میں آج نامزد وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے پیش کردہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرکے ناموں کو قطعیت دیا گیا ۔ نئی حکومت کی تشکیل اور اقتدار منتقل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر جو سابق اسپیکر خیبر پختونوالا اسمبلی کو اسپیکر منتخب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مضبوط لیڈر سید خورشید شاہ کو شکست دی ۔ یہ انتخاب خفیہ بیالٹ کے ذریعہ منعقد کیا گیا ۔ قیصر کو 176 ووٹ ملے جبکہ خورشید شاہ کو 146 ووٹ حاصل ہوئے ۔ 8 ووٹ مستر د کردیئے گئے ۔ سبکدوش ہونے والے اسپیکر ایاز صادق نے قیصر کو حلف دلایا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ۔ انہوں نے اپوزیشن کے امیدوار اسد رحمان کو شکست دیدی ۔ انہیں 183 ووٹ حاصل ہوئے ۔