عمران خان حکومت کی 100 دنوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت نے پہلے 100 دنوں کی کام کاج کی رپورٹ جاری کی ہے اور ہر شعبے میں اصلاحات کو فروغ دینے اور اپنی میعاد (2023 تک) کے دوران اقتصادی ترقی کو بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔کام کاج کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے ، جمعرات کو اسلام آباد کے جناح کانفرنس سینٹر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیراعظم، وزرائ، حکام اور ایک بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔وزیر اعظم کے مشیر شہزاد ارباب نے کہا کہ حکومت نے 34 اہداف میں سے 18 میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دیگر 16 منصوبوں میں کام جاری ہے ۔سو دن کے کام کاج کی رپورٹ تیار کرنے کے انچارج مشیر نے بتایا کہ حکومت نے انتظامیہ میں تبدیلی، وفاقی ڈھانچے کی مضبوطی، اقتصادی نظام کو دوبارہ بحال کرنا، زرعی شعبے اور آچی ذخیرہ کو فروغ دینا، سماج کی خدمت میں غیر معمولی تبدیلی اور قومی سلامتی یقینی بنانے کے چھ اہم شعبوں میں ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے ۔مسٹر خاں نے 18 اگست کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی حکومت کے لئے 100 دن کا ایجنڈا تیار کیا، جسے اگلے پانچ برسوں میں حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے ۔