عمران خان بھینسیں اور کاریں بیچ کر پاکستان کو چلارہے ہیں:گورنر ستیہ پال ملک

جموں ۔31اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھینسیں اور کاریں بیچ کر ملک چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں گڑبڑ کرانے میں کامیاب نہیں ہورہا ہے ۔ گورنر نے کہا کہ کشمیر میں ہمارا مقصد جنگجویت کو ختم کرنا اور ریڈکلائزیشن سے متاثر ہورہے بچوں کو یہ بتانا ہے کہ انہیں اس راہ پر چلنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسائل بندوقوں سے نہیں بلکہ بات چیت حل ہوں گے ۔ گورنر ستیہ پال نے بدھ کے روز یہاں ‘سوبھاگیہ’ یاترا کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا ‘پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارے یہاں گڑ بڑ ہو۔ لیکن وہ کامیاب نہیں ہوپا رہا۔ ہمارے یہاں انتخابات ہوئے لیکن پاکستان کچھ نہیں کرپایا۔ پاکستان میں بہت مایوسی ہے ۔ ان کے یہاں اتنے مسائل ہیں کہ وہ بھینسیں اور کاریں بیچ کر دیش چلا رہے ہیں۔ اس لئے میں ان پر توجہ نہیں دیتا’۔ خیال رہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی پاکستان کے وزیر اعظم ہاؤس میں کفایت شعاری مہم چلائی جس کے تحت مہنگی گاڑیاں اور وزیر اعظم ہاؤز میں رکھی گئیں آٹھ بھینسیں نیلامی میں بیچی گئیں۔ گورنر ستیہ پال نے کہا کہ کشمیر میں ہمارا مقصد جنگجویت کو ختم کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ‘میرا ماننا ہے کہ جنگجویت جنگجوؤں کو مارنے سے ختم نہیں ہوگی۔ وہ(جنگجو) پولیس والوں پر گولیاں چلائیں گے تو ردعمل میں گولیاں ہی چلیں گی۔ گلدستے تو نہیں دیے جائیں گے ۔ اس میں مرتے ہیں مرے ۔ ہمارا مقصد جنگجویت کو ختم کرنا ہے ۔ وادی کے لوگوں کو یہ بھروسہ دلانا ہے کہ انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ایل ٹی ٹی ای کو تو کچھ حاصل نہیں ہوا، ان (کشمیری جنگجوؤں) کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں ہے ‘۔ گورنر نے کہا کہ کشمیر میں ریڈکلائزیشن سے متاثر ہورہے بچوں کو اس راہ پر چلنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا ‘جو بچے ریڈکلائزیشن سے متاثر ہورہے ہیں، ان کو یہ یقین دلانا ضروری ہے کہ انہیں اس راہ پر چلنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ ریڈکلائز یا ہتھیار اٹھانے سے نہ ہم مسئلے کو حل کرپائیں گے اور نہ وہ حل کرپائیں گے ۔ مسئلہ اگر حل ہوگا تو بات چیت سے حل ہوگا۔ ان کو بھروسہ دلاکر بات چیت کی میز پر لانا ہے ‘۔ گورنر موصوف نے ریاستی پولیس کے سب انسپکٹر کی ہلاکت کے حالیہ واقعہ کو بدقسمت واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس وادی میں بہادری سے لڑرہی ہے ۔ انہوں نے کہا ‘وہ (سب انسپکٹر کی ہلاکت) بہت ہی بدقسمت واقعہ ہے ۔ لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ ہماری پولیس بہت بہادری سے لڑ رہی ہے ‘۔ گورنر ستیہ پال نے مزید کہا کہ ریاست میں آنے والے پنچایتی انتخابات میں شرح ووٹنگ میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا ‘پنچایتی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔